ناخنوں پر اس سفید ہلال کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بہت سے لوگوں کے ناخن کے نچلے حصے پر سفید داغ سا نظر آتا ہے جو نصف سفید ہلال سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس ہلال کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟

اس کا سائنسی نام "Lunula Unguis" ہے اور اس کی واضح ، سفید اور صاف شکل میں موجودگی انسان کی اچھی صحت اور مستقل سرگرمی کا پتہ دیتی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ داغ 8 یا 10 انگلیوں پر موجود ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مدافعی نظام اچھی طرح کام کر رہا ہے۔

اس کے مقابل اگر یہ داغ ہلکا اور دھندلی صورت میں ہے تو پھر معاملہ برعکس ہوگا یعنی کہ اس شخص کی صحت اچھی نہیں ہے۔ ایسے انسان کو تھکن اور توانائی کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ عموما ناخن ایک ٹھوس پروٹین "كيراٹن" کے مواد پر مشتمل غلاف ہوتا ہے۔ یہ اسی مواد سے مشابہت رکھتا ہے جو بال اور بقیہ جسم کے حصوں کی کھال کی ساخت میں پایا جاتا ہے۔

متعدد طبی ذرائع کا اس بات پر اتفاق ہے کہ بہت سے جسمانی اور نفسیاتی امراض اور غذائی قلت کی حالتوں وغیرہ کا ناخنوں کی شکل، رنگ، حجم اور حالت سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اسی لیے ڈاکٹر صحت کی عمومی جانچ کرتے وقت ناخنوں کے معائنے کو ضروری اقدام سمجھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں