.

نیا آئیفون 7 خریدا، مگر توڑ ڈالنے کے لیے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جمعے کے روز نئے آئیفون 7 کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔ یہاں تک بعض من چلوں نے نئے فون کو توڑ پھوڑ کر اس کی پائیداری کا تجربہ کیا !

تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹکنالوجی کی خبروں کے دیوانے بعض بلاگروں نے نئے آئیفون 7 کو صرف اس لیے خریدا تاکہ اس مشکل حالات میں اس کی پائیداری کو پرکھا جائے جس میں گرمی ، لچک اور خراش وغیرہ شامل ہیں۔

ان تجربات کے لیے بلاگروں نے مخلتف اشیاء کا مثلا کرنسی سکوں ، چابیوں ، بعض تعمیراتی اوزاروں اور یہاں تک کہ " لائٹر" تک کا استعمال کیا۔

ان تجربات سے ثابت ہوا کہ نیا آئیفون آسانی سے موڑا نہیں جاسکتا تاہم اس پر خراشیں آ سکتی ہیں باوجود یہ کہ ایپل کمپنی نے دعوی کیا تھا کہ یہ فون خراشوں کا مزاحم ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زیادہ گرمی کا سامنا کرنے کی صورت میں آئیفون 7 کی اسکرین کام کرنا چھوڑ دیتی ہے اور فون کے ٹھنڈا ہوجانے کی صورت میں پھر سے نارمل طریقے سے کام شروع کر دیتی ہے۔