پانی میں ہماری انگلیوں کی جلد سُکڑ جانے کی وجہ !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بہت سے لوگوں کے ذہن میں سوال آتا ہے کہ جب ہم زیادہ دیر تک پانی میں رہتے ہیں تو ہمارے ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کی جلد سکڑ کیوں جاتی ہے !

برطانوی سائنس دانوں کے مطابق اس کا جواب یہ ہے کہ انسان کا اعصابی نظام جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے تاکہ گیلے ہونے کی صورت میں بھی انسان کی انگلیاں چیزوں کو آسانی سے پکڑ سکیں۔

برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سکڑی ہوئی گیلی انگلیاں چیزوں کو گرفت میں لینے کی زیادہ قدرت رکھتی ہیں۔ اسی طرح یہ دونوں پاؤں کے جماؤ اور کھڑے ہونے کی حالت میں پھسلنے سے بچانے میں مدد کرتی ہیں۔

محققین کے مطابق سکڑی ہوئی گیلی انگلیوں کے چیزوں کو زیادہ بہتر طریقے سے پکڑنے کی وجہ یہ ہے کہ انگلیوں کی جھریاں ان پر جمع ہونے والے پانی کو ہٹا دیتی ہیں جس کے نتیجے میں انگلیوں کی گرفت کی قدرت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

برطانیہ میں نیوکیسل یونی ورسٹی میں حیاتیات کے ایک سائنس داں ٹوم اسمال ڈیئرز کا کہنا ہے کہ "انگلیوں کے اطراف میں جھریاں پڑجانے کا مظہر تمام انسانوں میں معروف ہے۔ یہ پانی کے جذب ہونے سے جلد کے پھول جانے کے نتیجے میں سامنے آنے والا کوئی طبیعاتی ردعمل نہیں ورنہ تو پورا جسم ہی پھول کر سکڑ جاتا جب کہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔ پس انگلیوں کے اطراف کی جلد سکڑ جاتی ہے اور یہ ایک فعلی خاصیت اور خودکار ردعمل ہے جس کا اجراء انسان کا اعصابی نظام بہت باریک بینی سے کرتا ہے۔

ماضی میں ماہرین یہ سمجھتے تھے کہ انسانی جلد اس وقت سکڑتی ہے جب وہ طویل دورانیے تک پانی میں رہے۔ تاہم نئے تحقیقی مطالعوں سے ظاہر ہوا ہے کہ انسان کا اپنا اعصابی نظام انگلیوں کی جلد کو سکڑنے کی ہدایت جاری کرتا ہے۔

اس سلسلے میں محققین کا مزید تجربات کرنے کا اردہ ہے تاکہ اس کیفیت کے ہونے کو درست طور پر جانا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں