لڑکے کی مذاق کی کوشش.. جوابی تھپڑ نے ہوش اڑا دیے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حال ہی میں منظر عام پر آنے والی مضحکہ خیز وڈیو میں ایک لڑکی نے نوجوان کو زناٹے دار تھپڑ رسید کر کے بے ہوشی کی دنیا میں پہنچا دیا۔ نوجوان نے مذاق کرتے ہوئے اس لڑکی کے بالوں کو پیچھے سے کافی زور سے کھینچا تھا۔ رواں ہفتے سوشل میڈیا کی زینت بننے والی اس مختصر سی وڈیو کو اب تک 47 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

امریکا میں نارتھ کیرولائنا یونی ورسٹی کے ایک طالب علم کی جانب سے بنائی گئی وڈیو میں تین طلبہ کے گروپ کو اپنے سامنے بیٹھی لڑکیوں کے بالوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پہلے دو لڑکوں نے باری باری ایک ایک لڑکی کی پونی ٹیل کو زور دار طریقے سے کھینچا مگر تیسرے طالب علم فریڈی میکلوم کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا کہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ جیسے ہی فریڈی نے اپنے سامنے بیٹھی خاتون کے بالوں کو زور سے کھینچا تو اس خاتون کے بالوں میں لگے اضافے بال یعنی کہ ِوگ فریڈی کے ہاتھوں میں آ گئی۔ ابھی فریڈی وگ ہاتھ میں لیے ہکا بکا ہی تھا کہ سانولی رنگت والی لحیم شحیم خاتون نے ایک زور دار تھپڑ رسید کر کے اس کے چودہ طبق روشن کر دیے اور وہ فوری طور پر بے ہوش ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں