امریکا : "دو چہروں" والے بچھڑے کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست کینٹکی کے ایک فارم میں گزشتہ جمعے کے روز دو چہروں والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی۔

فارم کے مالک نے شروع میں یہ خیال کیا کہ شاید اس کی گائے نے دو بچھڑوں کو جنم دیا ہے۔ تاہم جلد ہی انکشاف سامنے آگیا کہ معاملہ اس طرح نہیں ہے اور یہ بڑی نادر حالت ہے جو بہت کم دیکھنے میں آتی ہے۔

ہر چہرے کی اپنی ناک اور منہ ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کی تعداد چار ہے تاہم ان میں دو درمیان میں ہیں اور وہ کام نہیں کرتی ہیں۔

اگرچہ یہ بچھڑا چل پھر سکتا ہے تاہم اس کو اپنے چلنے پر کنٹرول نہیں ہے۔ گول دائرے میں حرکت کرنے کی صورت میں وہ جلد ہی گر جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جینیاتی تغیر کے ساتھ پیدا ہونے والے زیادہ تر بچھڑے مردہ پیدا ہوتے ہیں تاہم اس بچھڑے کے ساتھ عجیب معاملہ ہے کہ یہ صحت مند ہے اور کھاتا پیتا بھی ہے۔

مذکورہ بچھڑے کا نام "LUCKY" یعنی خوش قسمت رکھا گیا ہے۔ یہ نام فارم کے مالک کی 6 سالہ بیٹی نے پسند کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں