.

دفتر میں بیٹھنے کے دوران وزن کم کرنے کے 6 طریقے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بہت سے لوگوں کے کام کی نوعیت اس طرح کی ہوتی ہے کہ ان کو دفتر میں طویل دورانیے تک نقل و حرکت کے بغیر ہی بیٹھا رہنا پڑتا ہے۔ یہ امر ان کے وزن میں زیادتی ، پیٹ کے گرد چربی جمع ہونے اور ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

اگرچہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کا گمان ہے کہ وزن کم کرنے یا اس کو برقرار رکھنے کے واسطے مخصوص ورزشوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم 6 آسان اور مؤثر طریقے موجود ہیں جو آپ کو دفتر میں کام کے لیے بیٹھے رہنے کے دوران وزن کم کرنے میں مدد دیں گے۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق وہ چھ طریقے یہ ہیں :

1 – سبز چائے

اگر آپ کو کام کے دوران بھوک یا جسم میں پانی کی کمی محسوس ہو رہی ہے تو کافی یا چائے سے گریز کیجیے اور ان کے بدلے سبز چائے نوش فرمائیں۔ اس طرح آپ کی پیاس بھی دور ہوجائے گی اور یہ اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد دے گی۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور کیمیائی مرکبEGCG جسم میں جمع ہوجانے والی اضافی چکنائی کو گھلا دیتا ہے۔

2 – بُھنے ہوئے آلو

عام طور پر یہ خیال پھیلا ہوا ہے کہ آلو وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جب کہ اس کے برخلاف بھنا ہوا آلو وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ وہ اس طرح کہ اس کو کھانے کے بعد انسان کے اندر دیر سیر رہنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق Bake کیا ہوا ہوئے آلو میں روایتی تلے ہوئے آلو کے مقابلے میں کم کیلوریز اور چکنائی پائی جاتی ہے۔

3 – زیادہ ہنسیے

ماہرین باور کراتے ہیں کہ ہنسنے کا عمل انسان کے وزن کو تھوڑا کم کرنے میں مدد گار ہے۔ تقریبا 15 سے 20 منٹوں تک ہنسنے سے جسم میں 40 کیلوریز تک جل سکتی ہیں۔ یہ بات بھی ثابت ہے کہ اس عمل سے جسم میں اضافی چربیوں کو کم کرنے اور میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

4 – چلنا اور ہلکی پھلکی حرکت

دفتر کے احاطے میں ہی تھوڑے فاصلے تک چلنا یا کام کے دوران کبھی کبھی کرسی سے کھڑے ہو کر پھر بیٹھنا.. یہ بھی جسم میں چربی کو جمع ہونے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

5 – ہلکی پھلکی ورزش کرنا

دفتر میں بیٹھنے کے دوران ہلکی پھلکی ورزش کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اس سے نہ صرف اضافی وزن سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس سے جسم میں لچک بھی برقرار رہتی ہے۔

6 – کھانے میں دانش مندی

کام کے اوقات میں کھانے پینے میں دانش مندی اختیار کرنا وزن کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ہلکی پھلکی اشیاء کھانی چاہئیں۔ مثلا اس حوالے سے پاپ کارن ایک مثالی کھانا سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کے ذریعے طویل دورانیے تک سیر رہنے کا احساس باقی رکھا جاسکتا ہے اور یہ وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔