.

خواتین کے لیے روزانہ 3 کپ کافی کا یہ فائدہ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں ایک نئے تحقیقی مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ بڑی عمر کی خواتین جو روزانہ دو سے تین کپ کافی پیتی ہیں ، وہ زوال عقل اور ادراکی خلل کی دیگر صورتوں کا کم شکار ہوتی ہیں۔

یہ مطالعہ امریکا کی University of Wisconsin-Milwaukee کے محققین کی کاوش ہے۔ اس کے نتائج ہفتے کے روز شائع ہوئے جو کافی کا عالمی دن بھی تھا۔

تحقیق میں امریکا میں 65 برس سے زاید عمر کی 6467 خواتین کی زندگی کا 10 برس تک جائزہ لیا گیا۔ تحقیق مکمل ہونے پر محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ روزانہ 2 سے تین کپ کافی یا 5 سے 6 کپ چائے کا استعمال زوال عقل اور ادراکی خلل کے خطرے کو 36% کم کر دیتا ہے۔ تاہم یہ بات وثوق سے نہیں کہی گئی کہ ان نتائج کو مردوں پر بھی عمومی طور لاگو کیا جاسکتا ہے۔

سابقہ مطالعوں سے یہ بات منکشف ہو چکی ہے کافی پینا اعصابی امراض سے بچاتا ہے۔ ان میں زہائمر اور متعدد سرطانی رسولیاں مثلا چھاتی اور رحم کے سرطان شامل ہیں۔

دنیا بھر میں یکم اکتوبر کو کافی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس کا انتظام اٹلی کے شہر میلان میں کافی کی بین الاقوامی تنظیم کرتی ہے۔ اس دوران بڑے پیمانے پر تیار کافی مفت تقسیم کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو کافی کے کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی ہو سکے۔