متعارف ہونے سے قبل 22 لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے والی گاڑی ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فراری کی جانب سے نئی شاہ کار گاڑی " LaFerrari Aperta" کو پیرس میں گاڑیوں کی نمائش میں پیش کر دیا گیا۔ مذکورہ اسپورٹس کار کے Hybrid ہونے کے علاوہ اس کی کارکردگی کو "سپر پاور" شمار کیا جا رہا ہے۔

گاڑی میں لگایا جانے والا انجن فراری کمپنی کی جانب سے عام راستوں پر چلنے والی گاڑی میں لگایا جانے والا اب تک کا سب سے طاقت ور انجن ہے۔ نئی "لا فراری ایپرٹا" میں 950 سی سی کا ہائی برڈ انجن نصب کیا گیا ہے۔

اس کی رفتار صفر سے 100 کلومیٹر / گھنٹہ تک پہنچنے میں صرف 3 سیکنڈ درکار ہوتے ہیں جب کہ گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

متحرک چھت والی گاڑی کے لحاظ سے یہ خوبیاں انتہائی متاثر کن ہیں۔

حیرت انگریز ترین بات یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ تمام 200 گاڑیاں سرکاری طور پر متعارف کرائے جانے سے پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔ ایک "لا فراری ایپرٹا" کی قیمت 22 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں