اندازہ تو لگایے کہ اس گاڑی میں کتنے افراد سوار ہوں گے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یوٹیوب پر حال ہی میں سامنے آنے والی ایک وڈیو میں پہاڑی علاقے کے نزدیک روسی ورکروں کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے جو ایک چھوٹے حجم کی خستہ حال گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ آپ کسی طور مذکورہ گاڑی کے اندر موجود افراد کی تعداد کا تصور نہیں کر سکتے۔

آپ ویڈیو کو دیکھ کر حیرت کے سمندر میں ڈوب جانے کے بعد یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ یہ بے چاری گاڑی اتنے افراد کے لیے "وسیع" کیسے ہو گئی ؟! بلکہ یہ کہ یہ تمام افراد اس میں داخل کیسے ہوئے اور سیٹوں اور عقبی خانے (ڈگی) میں براجمان کس طرح ہوئے جب کہ ان کے ساتھ ایک آکورڈیون اور گٹار بھی تھا۔

اس حیران کن وڈیو میں گاڑی کے رکنے کے بعد یکے بعد دیگرے تمام ورکروں کو باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آخر کار نتیجہ سامنے آنے پر آپ اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرسکیں گے !

اس لیے کہ آپ دیکھیں گے کہ گاڑی میں سے 17 افراد باہر آئے ہیں ! جی ہاں 17 افراد جو کہ یقینا ناقابل یقین بات ہے !!

ہم میں اکثر لوگ گاڑی میں ایک یا دو اضافی لوگوں سے پریشان ہوجاتے ہیں.. تو ایسے میں سترہ افراد کے ایک ساتھ اس "عظیم سفر" کے بارے میں کیا خیال ہے !!!

مقبول خبریں اہم خبریں