عظیم دیوار چین اس طرح "ہائی وے" میں تبدیل ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

تقریبا چھ صدیوں پہلے تعمیر کی جانے والی عظیم دیوار ِ چین کا ایک حصہ کنکریٹ کی موٹی تہہ کے سبب "ہائی وے" کی مانند ہو گیا ہے۔

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں واقع دیوارِ چین میں ہونے والی حالیہ تجدید سے قدیم زمانے کے ایک عظیم تعمیراتی شاہ کار کو نقصان پہنچا ہے۔

چین میں ثقافتی ورثے کی ریاستی انتظامیہ کے نائب سین چیاؤ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ " دیوار چین میں تجدید کا کام ہمارے اعتماد کے حامل منصوبے کے مطابق ہوا اور مطلوبہ مقصد کے حصول یعنی دیوار کی مضبوطی کو بڑھانا اسے یقینی بھی بنایا گیا۔ تاہم اس کے ساتھ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ ہم دیوار کی تاریخی تصویر کے ساتھ مربوط خطرناک مسائل سے اجتناب میں کامیاب نہیں ہو سکے"۔

محققین نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ دیوار چین کا یہ حصہ اس عظیم دیوار کے خوب صورت ترین حصوں میں سے ایک تھا۔ تاہم اب اس کا حال "ہائی وے" جیسا ہوچکا ہے۔ اس کی وجہ وہ موٹی تہہ ہے جو کنکریٹ کی دیوار کے اوپر ڈال دی گئی۔

یاد رہے کہ عظیم دیوار چین.. چین کی شمالی اور شمال مغربی سرحد پر پھیلی ہوئی ہے۔ دیوار چین کی لمبائی 2400 کلومیٹر ہے۔ یہ عالمی سطح پر اہم ترین ثقافتی مقامات میں سے ہے اور 2007 میں ہونے والے بین الاقوامی سروے میں اسے دنیا کے نئے سات عجائبات میں منتخب کیا گیا ہے۔ چین جانے والے سیاحوں کے لیے دیوار چین کو دیکھنا ناگزیر ہوتا ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں