.

تھائی لینڈ : جان لیوا تصادم کی وڈیو میں متنازعہ "خیالی وجود"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یوٹیوب پر منگل کے روز جاری ایک وڈیو کلپ میں تھائی لینڈ میں ہونے والے ایک خوف ناک حادثے کا منظر دکھایا گیا ہے ، حادثے کے نتیجے میں ایک لڑکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ وڈیو کلپ میں لڑکی کی موت کے فورا بعد اس کے جسم سے ایک خیالی وجود کو نکل کر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کو انٹرنیٹ پر ناظرین نے ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

ناظرین نے اپنے تبصروں میں ایک جان لیوا حادثے کو خیالی وجود اور روح سے جوڑ دینے پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ پر اس نوعیت کے وڈیو کلپ بہت زیادہ پھیل گئے ہیں۔

تھائی لینڈ میں سی سی ٹی وی نے مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر بائیک کے ایک ِپک اپ سے ٹکرانے کا منظر محفوظ کر لیا۔ بائیک ایک مرد چلا رہا تھا جس کے پیچھے ایک لڑکی بیٹھی ہوئی تھی۔ بائیک کے پک اپ کے اگلے حصے سے ٹکراتے ہی مرد کے پیچھے بیٹھی لڑکی ہوا میں اڑتی ہوئی بجلی کی ایک پول سے جا ٹکرائی اور فوری طور پر دم توڑ گئی۔

اسی دوران وڈیو کلپ میں " ایک سفید خیالی وجود" کو لڑکی کی لاش سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس منظر نے وسیع پیمانے پر شدید تنقید کو بھڑکا دیا اور اس دوران کلپ کے ساتھ کھلواڑ اور حادثے کا شکار ہونے والوں کی اہانت کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

مقامی رپورٹوں کے مطابق فوت ہونے والی لڑکی کا نام "منيع" تھا جب کہ حادثے میں شدید زخمی ہوجانے والا شخص جو کہ بائیک چلا رہا تھا اس کا نام بینگو نگریٹ ہے۔

حادثہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے 150 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔