.

لیموں آپ کی خواب گاہ کی بنیادی ضرورت کیسے؟

بیڈ روم کے لیے لیموں کے حیرت انگیز7 فواید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیموں کو انسانی صحت اور اچھی خوراک کا بنیادی جزو خیال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی دسترخوان اس سے خالی نہیں ہوتا۔ مگر لیموں کے فواید اس سے بھی آگے ہیں جن سے انکار بہرصورت ممکن نہیں۔ یہ آپ کی خواب گاہ کی سات اہم ضرورتیں بھی پوری کرتا ہے۔

صحت سے متعلق معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ’بولڈ اسکائی‘ نے ایک رپورٹ میں بیڈ روم میں لیموں کی چند سلائسز رکھنے کے سات حیرت انگیز فواید بیان کیے ہیں۔ لیموں آپ کی آرام گاہ میں کیا خوش گوار تبدیلی پیدا کرتا ہے؟۔ تفصیل درج ذیل ہے۔

جراثیم سے کمرے کی صفائی

لیموں کے چند باریک اور کٹے ہوئے ٹکڑے آپ اپنے بیڈ روم میں رکھیں۔ اس سے آپ کا کمرہ بدبو سے نجات کےساتھ ساتھ خطرناک جراثیم بھی ختم ہوں گے۔ کمرے میں گھٹن کی فضا کم محسوس ہوگی۔

پرسکون قدرتی ماحول

لیموں کی بھینی بھینی خوشبو کمرے ہی میں نہیں بلکہ انسانی جسم پر بھی خوش گوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ چند ٹکڑے کمرے میں رکھنے سے کمرے کا ماحول قدرتی اور پرسکون ہوتا ہے جس کے نتیجے میں میٹھی نیند اور جسمانی تھکاوٹ سے نجات میں مدد ملتی ہے۔

کیڑے مکوڑوں سے نجات

لیموں کی خوشبو میں کمرے سے مکھیوں اور کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کے خواص پائے جاتے ہیں۔ اس کے چند ٹکڑے کمرے میں رکھنے سے آپ کو مکھیاں اور دیگر حشرات الارض نیند کےدوران تنگ نہیں کریں گے۔

جسمانی سکون

کمرے میں لیموں کی موجودگی انسان کے جسمانی سکون اور آرام کا بھی ذریعہ ہے۔ بھلے آپ لیموں نہ کھائیں مگر اس کی خوشبو ہی آپ کے جسم کو پرسکون رکھنے میں مدد دے گی۔

فشار خون میں توازن

اکثر لوگوں کو فشار خون میں کمی بیشی کی شکایت کا سامنا رہتا ہے۔ کمرے میں لیموں کی موجودگی آپ کے فشار خون کو بڑھنے سے روکنے میں معاون ثابت ہوگی۔

خوش رکھنے والے ہارمونز میں اضافہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں خوشی کے ہارمونز میں اضافے کا بھی ذریعہ ہے۔ جسم کو خوش خرم اور چاک وچوبند رکھنے کے لیے درکار ہارمونزکی ضروریات لیموں سے پوری کی جاسکتی ہیں۔ اس لیے آپ کے کمرے میں لیموں کی موجودگی اہمیت کی اہمیت کی حامل ہے۔

ہوا میں تازگی

کمرے میں لیموں کی موجودگی ہوا کی تازگی کا بھی ذریعہ ہے۔ کمرے میں ہوا کو تازہ رکھنے اور صاف ہوا میں نیند سے استفادہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔