.

شوقین مزاج امریکی نے سکوں سےکارکاحلیہ بدل دیا

پیسے کی فراوانی یا شہرت کا حصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر ایک کار اور اس کے مالک کے خوب چرچے ہیں۔ امریکی شہری نے اپنی کارکے بیرونی اوطراف میں 51 ہزار 300 سکے چسپاں کرکے اس کی شکل تبدل کرکے لوگوں کی غیرمعمولی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے رانڈولف کے علاقے سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری چیفی بلیزر نے سنہ 2000ء ماڈل کی سفید رنگ کار پر تانبے کے رنگ کے کرنسی کے اکاون ہزار تین سو سکے چسپاں کرکے اسے منفرد انداز میں سجا دیا۔ اگرچہ کار پر کرنسی کے کل چسپاں کردہ سکوں کی مالیت 513 امریکی ڈالرہے مگر اس کے منفرد اقدام سے کار کی قیمت میں اچھا خاصہ اضافہ ہوگیا ہے۔

بلیزر کاکہنا ہے کہ وہ یکے بعد دیگرے مسلسل سات ہفتے تک اپنی کار پر سکے چسپاں کرتا رہا۔ وہ روزانہ چھ سے سات گھنٹے اس کام میں مصروف رہتا۔ سکے چپکانے کے لیے سلیکون کی 80 اور فائبر گلاس کے تین گیلن استعمال ہوئے ہیں۔

کار پر چپائے گئے سکوں کی مالیت کم ہونے کے باوجود اس کے وزن میں اچھا خاص اضافہ ہوگیا ہے۔ گاڑی چلاتے ہوئے بعض سکے زمین پر گرجاتے ہیں۔ سکے گرنے کے باعث دروازے بھی زور سے کھل جاتے ہیں تاہم بلیزر دوبارہ خالی جگہ پر سکے چسپاں کردیتا ہے۔

سنہ 2012ء میں ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے عطیات کے حصول کے لیے اپنی گاڑی پر ایک لاکھ 20 ہزار سکے چپائے تھےمگر چیفی بلیزر کے بارے اس عجیب شوق کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ سوشل میڈیا پر اس کے اقدام کو دولت کی فراوانی اور سستی شہرت کے حصول کا ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے۔