مادہ سانپ کے حصول کے لیے دو نر سانپوں کی رقابت کا منظر

کیا سانپ بھی انسانوں کی طرح رومانوی ہوتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلموں اور کتابی کہانیوں میں مرد اور عورت کے درمیان رومانس اور محبت کی داستانوں کے ساتھ ایک معشوقہ کے لیے دو عاشقوں کے درمیان رقابت کی باتیں تو سنی ہیں مگر آسٹریلیا میں دو نر سانپوں کے درمیان مادہ سانپ کے حصول کے لیے کشمکش کا منظر حیران کن ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اسٹریلیا میں ایک گھر کے تالاب میں دو سانپوں کو باہم گتھم گھتا دکھایا گیا ہے۔ ان میں ایک سانپ حجم میں چھوٹا جب کہ دوسرا موٹا ہے۔ دونوں سانپ تالاب حوض کے کنارے بنے باغیچے میں موجود ایک مادہ سانپ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں سانپوں کے درمیان مادہ سانپ کے حصول کے لیے مقابلہ ہے اوردونوں سانپ ایک دوسرے کو روک کر خود معشوقہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مکان کی مالکن خاتون نے ان سانپوں کی کوئی 13 فوٹیجز بنائیں، وہ بلاخوف مسلسل 10 دن تک اپنے باغ میں ان تین سانپوں کے درمیان جاری محبت و رقابت کی کشمکش کو دیکھتی اور اس سے محظوظ ہوتی رہی۔ گھرکی مالکن مسز فیونا شین کا کہنا ہے کہ دو نر سانپوں نے ایک مادہ کے حصول کے لیے اس کے حوض کو اکھاڑا بنا ڈالا تھا۔ دونوں سانپ ایک دوسرے کو روکنے کے لیے بل کھا کر باہم دست وگریباں رہتے اور ان کی مشترکہ معشوقہ مادہ سانپ دونوں رقیبوں کا تماشا دیکھتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں