.

کاردیشان نے ڈکیتی کا "ڈراما رچایا"، امریکی پورٹل کا الزام

ریالٹی شو کی فنکارہ نے آؤٹ لک ڈاٹ کام پر نیویارک میں مقدمہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ٹیلی ویژن ریالٹی شو سے شہرت پانے والی امریکی فنکارہ کم کاردیشان نے 'میڈیا ٹیک' نامی آن لائن ویب پورٹل کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ 'میڈیا ٹیک' نے دعویٰ کیا تھا کہ کاردیشان نے اسی مہینے پیرس کے ایک ہوٹل میں اپنے کمرے میں گن پوائنٹ پر ہونے والی مبینہ ڈکیتی سے متعلق 'جھوٹ' بولا تھا۔

کم کاردیشان نے ڈکیتی کے بعد مشہور ٹی وی ریالٹی شو 'کیپنگ اپ ود دا کم کاردیشان' میں کام روک دیا تھا۔ انھوں نے امریکی ویب پورٹل کے خلاف نیویارک کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے، پورٹل نے الزام لگایا ہے کہ کاردیشان نے ڈکیتی کا پروگرام خود بنایا تھا، تاہم پورٹل کے پاس اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ تین اکتوبر کو علی الصباح پیرس کے ایک ہوٹل میں تین نقاب پوش ڈاکو کاردیشان کے کمرے میں داخل ہوئے اور اس پر اسلحہ تان لیا۔ ڈاکو مشہور اداکارہ کے کمرے سے 10 ملین ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

کاردیشان نے آوٹ لک میڈیا کے خلاف اپنی شہرت کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں مقدمہ دائر کیا ہے۔تاہم اس میں انھوں نے ہرجانہ کی رقم کا ذکر نہیں کیا۔ پورٹل نے بھی تک کاردیشان کے مقدمہ سے متعلق کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔