شہد کے ذریعے وزن کم کرنے کے 5 آسان طریقے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جسمانی موزونیت (Fitness) کا خواب بہت سے لوگ دیکھتے ہیں۔ اگر آپ بھی ان ہی لوگوں میں سے ایک ہیں اور جسم کی چربی سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں تو آپ کے لیے یہ مثالی غذا پیش خدمت ہے۔ شہد کے اندر 22 قسم کے نامیاتی تیزاب اور اہم معدنیات پائے جاتے ہیں جو میٹابولزم کے عمل اور چکنائی کے جلنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ بولڈ اسکائی کے مطابق مندرجہ ذیل مؤثر طریقوں سے آپ شہد کا استعمال کر کے اپنا وزن آسانی سے کم کر سکتے ہیں :

1 – صبح کے وقت نہار منہ لیموں کے شربت کا گلاس شہد کے ساتھ پیجیے تاکہ موٹاپے اور کھال کے نیچے چکنائی کے جمع ہونے سے بچا جاسکے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں میٹابولزم کو بڑھانے اور چکنائی کو جلانے میں مدد کرکے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

2 – ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں نصف چھوٹا چمچہ دار چینی کا پاؤڈر ملائیں اور پھر اس میں نصف چمچہ شہد کو گھول لیں۔ اس مرکب کو صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے نوش فرمائیں اور اضافی وزن سے چھٹکارہ پائیں۔

3 – رات کو شہد کا ایک یا دو چمچہ براہ راست یا نیم گرم پانی میں ملا کر استعمال کرنے سے اچھی نیند کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چکنائیوں کو جلانے کے ساتھ ساتھ اعصابی تناؤ سے بھی نجات دیتا ہے۔

4 – جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو مرغن کھانا کھانے کے بعد عدم اطمینان محسوس کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کو چاہیے کہ ان کھانوں کے بعد فوری طور پر ایک چمچہ شہد کھالیں کیوں کہ یہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

5 – شکر کے بدلے غذائی نظام میں شہد پر انحصار کرنے سے جسم کا اضافی وزن مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ اس لیے کہ شکر خون میں کولسٹرول کی سطح کو بڑھا کر موٹاپا پیدا کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں