.

غلافِ کعبہ میں نئی سنہری تزئین و آرائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرمین شریفین کے امور سے متعلق جنرل پریذڈنسی کی جانب سے اتوار کے روز غلاف کعبہ میں نئی سنہری تزئین و آرائش کا انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ تزئین رکن یمانی ، حجر اسود اور میزاب رحمت پر کی گئی ہے۔

پریذڈنسی نے ٹوئیٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر متعدد تصاویر اور وڈیو کلپ جاری کیے ہیں جن میں نئی تزئین و آرائش کے عمل کو دکھایا گیا ہے جو رکن یمانی اور حجر اسود پر نصف دائرے کی شکل میں جب کہ میزاب رحمت پر مستطیل شکل میں موجود ہے۔

جنرل پریذڈنسی کے کے مطابق نئی تزئین و آرائش کا کام کعبہ شریفہ کا غلاف یعنی کسوہ تیار کرنے والی فیکٹری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد باجودہ کی براہ راست نگرانی میں پورا کیا جا رہا ہے۔

حرمن شریفین کی جنرل پریذڈنسی کی جانب سے بیت اللہ کے غلاف کے امور کے حوالے سے نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں حلقے اور رسی کی تنصیب ، اس کے بعد غلاف کا اتارا جانا اور پھر بقیہ ، اس کے بعد بقیہ لوازمات کی تنصیب شامل ہیں۔ غلاف کی تبدیلی کے بعد اس کی صفائی اور درستی کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں متعلقہ اقدامات میں حجر اسود کے فریم کی تنصیب اور پھر چاروں طرف سے غلاف کو کس کر باندھا جاتا ہے۔