.

ویڈیو: جنونی ترک شخص نے چاقو کے وار سے سابقہ بیوی قتل کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے استنبول شہر میں ایک جنونی شخص نے چاقو کے پے درپے وار کر کے سابقہ بیوی کو دن دیہاڑے قتل کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق استنبول میں خفیہ کیمروں میں محفوظ ہونے والی فوٹیج میں ایک شخص کو اپنی سابقہ اہلیہ پر چاقو کے مسلسل وار کرتے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج کے مطابق ترک شہری نے گھات لگا کر اپنی مطلقہ پرحملہ کیا اور اس پر چھری کے 25 حملے کرکے اسے موت کی نیند سلا دیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقتولہ 35 سالہ سیگدام کوک دو بچوں کی ماں ہیں۔ انہیں سابق شوہرمصطفیٰ کارا نے 10 سال طلاق کے بعد قتل کیا ہے۔

اخباری رپورٹس کے مطابق خاتون اپنے دو بچوں جو موجودہ شوہر کے پاس تھے کا ضروری سامان بھجوانے ڈاکخانے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے سابق شوہر نے اس پر اچانک حملہ کردیا۔

چھریوں کے مسلسل وار کے نیتجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ ایک راہ گیر نے اسے اسپتال پہنچایا مگر وہ ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے میں ناکام رہے۔ پولیس نے قاتل سابقہ شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔