پولینڈ:چور نے خود کو پولیس سے کیسے چھپایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پولینڈ کی پولیس نے چوری کے ایک ملزم کوایک ایسی جگہ سے گرفتار کیا جہاں چھپنے کا قطعا کوئی امکان نہیں تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولینڈ میں پولیس نے ایک مشتبہ چور کا تعاقب کیا۔ اس نے دوران ملزم نے یک کثیرالمنزلہ عمارت کے دوسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر فلیٹ کے اندر داخل ہوا۔ اس کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس بھی اس کے پیچھے اندر داخل ہوئی مگرانہیں ملزم کا کوئی سراغ نہ ملا۔ پولیس حیران تھی کہ مشتبہ چور اندر داخل ہونے کے بعد کہاں غائب ہوا۔

تلاشی کے دوران پولیس نے برتن دھونے والی جگہ کھولی تو ملزم اس کے اندر سے برآمد ہوا۔

یہ واقعہ کوبر نیکوس کے مقام پر پیش آیا۔ ملزم کی ڈش واشر سے برآمد ہونے کی ایک فوٹیج بھی وائرل ہو رہی ہے جسے بڑے پیمانے پر دیکھا جا رہا ہے۔

گرفتار شخص پر ایک کار، موٹرسائیکل اور سائیکل چوری کے ساتھ ساتھ ایک گھر میں توڑ پھوڑ کے الزامات بھی عاید کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں