آنکھوں کی بینائی برقرار رکھنے کے لیے 8 غذائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ہم ہمیشہ سے یہ سنتے آئے ہیں کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے.. لیپ ٹاپ ، اسمارٹ فون اور wearable الیکٹرونک آلات کے بڑی تعداد میں ہر طرف پھیل جانے کے ساتھ ہم سب کو نظر (بینائی) کی لازمی کمزوری کا سامنا ہے۔ اسی طرح ہمارے بچوں کو بھی نظر سے متعلق مسائل درپیش ہیں۔

تاہم ہم اپنے گھروں میں دستیاب بعض غذاؤں کے ذریعے خود کو نظر سے متعلق مسائل سے بچا سکتے ہیں۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ ان غذاؤں کو ہم اپنے روز مرہ کے کھانوں میں شامل کریں۔

آنکھوں کے حوالے سے ہم اکثر جن علامات سے دوچار ہوتے ہیں ان میں آنکھوں کا لال ہونا، آنکھوں میں خشکی اور خارش کا ہونا شامل ہے۔ بالخصوص عمر میں اضافے کے ساتھ ان میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

اگر آپ اپنی نظر کو مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو ذیل میں بتائی گئی آٹھ غذاؤں کا استعمال کریں:

کیوی وٹامن"C" سے سب سے زیادہ بھرپور پھلوں میں سے ہے۔ یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مددگار ہوتا ہے اس کے علاوہ تناؤ کو کم کرتا ہے اور بینائی کی طاقت کو بہتر بناتا ہے۔

یہ وٹامن"C" بھرپور ہوتی ہے۔ موسمی نظر کی طاقت کو مضبوط کرتی ہے اور بڑھتی عمر میں اس کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔

گاجر کیروٹن اور وٹامن "A" سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ نظر کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بہترین عناصر میں سے ہے۔

ہلدی بہترین غذائی عناصر میں سے ہے جو وٹامن "A" ،"B" اورE" " سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو آنکھ کے قدرتی عدسے cataract کو دھندلا ہونے سے بچاتے ہیں۔

یہ بھی وٹامن"C" سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی لیے آنکھوں کی صحت کی مضبوطی کے لیے عمومی طور پر بہت فائدہ مند ہے۔

یہ مخلتف وٹامنوں اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ان بہترین پھلوں میں سے ہے جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور بینائی کو تیز کرتے ہیں۔

تمام میوہ جات بالخصوص بادام ، مونگ پھلی اور بندق (ہیزل کا مغز) میں وٹامن"E" سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں