.

ابوظبی میں منعقدہ خلیج فلمی میلے میں سعودی عرب کے چار ایوارڈز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابو ظبی میں منعقدہ خلیج فلمی میلے میں سعودی عرب کی پانچ میں سے چار فلموں نے ایوارڈز جیت لیے ہیں۔

سعودی عرب کی مختصر دورانیے کی فلم ،مختصر اور طویل دورانیے کی دستاویزی فلموں اور اینی میشن فلم نے یہ ایوارڈ جیتے ہیں۔سعودی فلمی میلے کی کمیٹی نے ان فلموں کو خلیج فلم میلے کے لیے نامزد کیا تھا۔

ہند الفہاد کی مختصر فیچر فلم بسطہ (خوانچہ) فیچر فلموں کی کیٹگری میں تیسرے نمبر پر رہی تھی۔ مختصر دستاویزی فلموں کی کیٹگری میں محمد سلمان کی ڈاکومنٹری ''اصغر'' ( چھوٹا) کو دوسرے انعام کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ فیصل العتیبی کی طویل دورانیے کی دستاویزی فلم ''میز'' تیسرے نمبر پر رہی تھی۔رائد الشیخ کی اینی میشن فلم ''نوجوان(شباب) پاپ کارن ''کو اس کیٹگری میں دوسرا انعام دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے فلم ساز موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوط میں منعقد ہونے والے فلمی میلے میں بھی شرکت کررہے ہیں۔اس میلے کا آج اتوار سے آغاز ہوا ہے اور یہ 27 اکتوبر تک جاری رہے گا۔