.

اماراتی قیادت کی نایاب تصاویر منظرعام پر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید نے سنہ 1975ء میں مصر کا دورہ کیا۔ اس وقت وہ ابو ظہبی کے ولی عہد کے منصب پر فائز تھے۔ آج سے چارعشرے قبل ان کے دورہ مصر کے دوران لی گئی نایاب تصاویر سامنے آئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ خلیفہ بن زاید کے دورہ مصر کے دوران لی گئی تصاویر پکچر میگزین کی زینت بنائی گئیں اور آج ان تصاویر کو اماراتی قیادت کی نایاب تصاویر میں شمار کیاجاتا ہے۔ یہ تصاویر متحدہ عرب امارات کی الشیخ زاید بن سلطان النھیان کی زیرقیادت ترقی کے مختلف مراحل کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔

اماراتی قیادت کے دورہ مصر کے دوران لی گئی تصاویر کے خوبصورت البم میں تصاویر بہت زیادہ ہیں۔ یہ تصاویر اس وقت لی گئی تھیں جب مصر نے نہر سویز کا افتتاح کیا اور سنہ 1973ء کی جنگ کے بعد آبی ٹریفک کی نہر سویز سے گذرنے کی ایک بار پھر راہ ہموار ہوئی۔ اس دورے کےدوران الشیخ خلیفہ بن زاید نے اس وقت کے مصری صدر انور سادات اور نائب صدر حسنی مبارک سے بھی ملاقات کی تھی۔ تصویری البم میں اماراتی صدر کی مصر میں مختلف تقریبات کے دوران لی گئی تصاویر بھی شامل ہیں۔

میگزین میں متحدہ عرب امارات میں بیداری ار ترقی کے مختلف مراحل کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد مرحوم الشیخ زاید بن سلطان کی زیرقیادت چار سال تک امارات کی تعمیرو ترقی کی بھی عکاسی کی گئی۔