.

امریکی انتخابات کی العربیہ پر انتہائی نفیس کوریج کا اہتمام

اسپائیڈر کیمروں کے ذریعے العربیہ نے کھلی فضا میں منفرد نیوز روم قائم کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل نے امریکی انتخابات کے لئے انتہائی اعلی معیار کی بصری کوریج کا اہتمام کیا ہے۔ اعلی اور نفیس فنی معیار کی ایسی کوریج آج تک کسی عرب چینل نے اپنے ناظرین کے لئے پیش نہیں کی۔

دبئی میڈیا سٹی میں مڈل ایسٹ براڈکاسٹنگ چینل کے مرکزی دفاتر میں العربیہ نیوز چینل امریکی انتخابات کی کوریج کے لئے تیس میٹر بلند عمارت کو ویڈیو وال کے طور پر استعمال کرے گا۔ کوریج کے دوران میڈیا سٹی کی مشہور جھیل فٹبال کے کھیل کا منظر پیش کرے گی۔

اس کے علاوہ ناظرین انتخابات سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر ایک سو میٹر چوڑے انٹرایکٹیو نقشے کی مدد سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

العربیہ نے جدید ترین کیمرہ ٹکنالوجی استعمال کے لئے ایک کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جس میں پہلی مرتبہ وہ 'سپائیڈر کیمرہ' نیوز کوریج کے لئے استعمال کیا جائے گا، جسے عام طور پر فٹبال میچوں کی براہ راست کوریج میں استعمال کیا جاتا ہے۔

العربیہ میں ائر گرافک کے سینیئر مینجر فادی رضی نے بتایا کہ گزشتہ انتخابات میں ہم نے متاثر کن گرافکس اور لائیو ڈیٹا کا استعمال کیا تھا، تاہم دو ہزار سولہ کے امریکی انتخابات میں ہم کچھ نیا کرنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئی ٹکنالوجی سے ہمارے لئے کام اور جدت کے نت نئے افق کھلے ہیں۔ ہم جنوری سے ہی اس منصوبے کو مکمل کرنے کی پلانگ کر چکے تھے۔

امریکی انتخابات کی کوریج کے ایڈیٹوریل انچارج اور سینئر پروڈیوسر محمود رواشدہ نے بتایا کہ اس اہم ایونٹ کی کوریج کی تیاری گیارہ مہینے پہلے شروع ہو چکی تھی۔ نیوز روم اس بات پر غور کر رہا تھا کہ وہ کیسے غیر معمولی اہمیت کے حامل امیدواروں کی ہمہ جہت کوریج کو یقینی بنا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا اگرچہ عراق میں جاری موصل کی لڑائی بھی شہ سرخیوں میں نمایاں رہے گی، تاہم اس کے باوجود عرب دنیا امریکی انتخابات کو مکمل گہرائی سے جانچنے اور دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

اسی لئے العربیہ پہلی مرتبہ کیپٹل ہل اور وائٹ ہاوس کی بصری کوریج پر توجہ مرکوز کر رہا ہے جس کی مدد سے ناظرین ان اداروں میں کام کی نوعیت کو تفصیل سے جان سکیں گے اور انہیں امریکی جمہوریت کی مختلف جہتوں کا اندازہ ہو سکے گا۔ اس کوریج کے ذریعے العربیہ کا کھلی فضا میں قائم نیوز روم دیو ہیکل فٹبال گروانڈ کا ہم پلہ دکھائی دے گا کیونکہ اس میں بھی فضا میں معلق اسپائیڈر کیمروں کے ذریعے کوریج کی جائے گی۔