.

آئیے امریکی کانگریس کے اندرونی مناظر کی سیر کریں!

’العربیہ‘ کا امریکی کانگریس کی عمارت کا ’ورچوئل ٹور‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں کل 8 نومبر کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کی خصوصی کوریج کے ساتھ ساتھ ساتھ ’العربیہ‘ نیوز چینل کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے امریکا میں جمہوریت کی علامتی سمجھی جانے والی ’کانگریس‘ کی مرکزی عمارت کا بھی ایک جائزہ پیش کیا ہے۔

العربیہ نے نامہ نگار صہیب شرایر کی قیادت میں العربیہ کی ٹیم نے کانگریس کی عمارت کے اندر اس کے کوری ڈورز، عمارت کی بناوٹ، اس کے اہم حصوں اورعمارت کی تعمیر کے مختلف پہلوؤں کا ایک فرضی دورے کے انداز میں تعارف کرایا ہے۔ العربیہ کے تیار کردہ ’ورچوئل ٹور‘ ویڈیو فوٹیج میں امریکی کانگریس کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی موجودہ مرکزی عمارت آنجہانی امریکی صدر جارج واشنگٹن کی منظوری کے بعد سنہ1800ء میں کیپیٹل ٹیلے پر تعمیر کی گئی تھی۔ سب سے پہلے یہ عمارت لکڑی سے تعمیر کی گئی تھی مگر کچھ عرصہ بعد اسے لوہے اور جپسم کی مدد سے تعمیر کیا گیا۔ عمارت کی گنبد نمبا چھت کی چوٹی پر کانسی سےتیار کردہ ’Statue of liberty‘ [مجسمہ آزادی] نصب ہے۔ یہ مجمسہ نیویارک میں نصب مجسمہ آزادی سے کافی مختلف ہے۔ امریکی کانگریس کی چھت پر نصب ’اسٹیچو‘ معروف امریکی مجسمہ ساز ٹومس کراو فورڈ نے روم میں تیار کیا تھا جسے سنہ1863ء میں امریکا منتقل کیا گیا اور امریکی کانگریس کی زینت بنایا گیا تھا۔

فرضی دورے کے میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس کی عمارت پر نصب گنبد کے اندرونی حصے کی سیر کرتے ہوئے ایک تختی نصب ہے جسے سنہ 1865ء میں نصب کیا گیا۔’ دی ابو زیوسیس‘ نامی پینٹنگ کی تیاری میں 11 مہینے لگے تھے۔

گنبد کے نچلے حصے میں کیٹپیل قلب میں ایک بڑا گول ہال ہے جس کےدروازے سینٹ اور ایوان نمائندگان کی عمارتوں کو ملانے والی راہ داریوں پر بنائے ہیں۔ اس میں سابق امریکی صدور کے مجسمے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

گنبد کے نچلے گول ہال میں عمارت کے بالائی حصوں کو مضبوطی سے تھامنے کے لیے 40 ستون نصب ہیں۔ ان کے وسط میں ایک ستارہ بنایا گیا ہے جو واشنگٹن کی تمام شاہراہوں کو باہم ملانے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

العربیہ کے اس فرضی دورے میں کانگریس کے سینٹ ہال کا بھی جائزہ پیش کیا ہے۔ یہ ہال کانگریس کی پرانی عمارت کے شمالی بازو میں واقع ہے۔ سینٹ کے مرکزی ہال میں 100 سیٹیں ہیں۔ یہ سیٹیں پچاس امریکی ریاستوں کی نمائندگی کرتی ہیں اور ہر ریاست کے لیے دو سیٹیں ہیں۔