.

سعودیہ: زبردستی داڑھی منڈوانے پر 900 کوڑے اور قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایک ملازم کی زبردستی داڑھی منڈوانے اور ملازمت سے نکالنے کی دھمکیاں دینے کے جرم میں ایک عرب ٹور آپریٹرکمپنی کے ڈائریکٹر کو ڈیڑھ سال قید اور 900 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

سعودی اخبار’عکاظ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عرب ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے ویزے فراہم کرنے والی کمپنی کے ایک عرب ڈائریکٹرنے ساتھیوں کے سامنے ایک ایشیائی ملازم کی زبردستی داڑھی منڈوائی اور اسے ملازمت سے برطرف کرنے کی دھمکی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے ایک ایشیائی شہری کو کئی بار ملازم سےداڑھی شیو کرانے کا کہا مگر اس نے کمپنی کے ڈائریکٹر کے حکم پرداڑھی منڈوانے سے انکار کردیا۔ اس پر ڈائریکٹر نےطیش میں آکر دیگر ملازمین کے سامنےملازم کی داڑھی زبردستی منڈوا دی۔ ملزم نے دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر اس نے داڑھی نہ منڈوائی وہ اسے نوکری سے نکال دے گا۔

ملزم کی ایک خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ اس کے موکل کی طرف سے کسی شخص کو یہ کہنا کہ وہ اپنی داڑھی شیو کرے قانونا جرم نہیں۔ تاہم عدالت میں کیس جانے کے بعد ملزم کو ایک سال چارہ ماہ قید اور نو سو کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔