.

بارشوں نے ریاض کے صحراء کو خوب صورت جزیرے میں بدل ڈالا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ان دنوں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں کئی مرتبہ مخلتف مقامات پر خوب صورت اور دل کش مناظر تخلیق پاتے ہیں۔ اسی نوعیت کی صورت حال سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع القصب نامی گاؤں میں بھی دیکھنے میں آئی۔ گاؤں کی بلدیہ کے زیر انتظام "العکرشیہ باغ" موسلا دھار بارشوں کے بعد ایک خوب صورت جزیرے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ انٹرنیٹ پر "يوٹیوب" پر پوسٹ کی جانے والی ایک وڈیو مذکورہ باغ کے جمال میں چار چاند لگ جانے کا اظہار کر رہی ہے۔

اس وڈیو کو محمد الطویل نامی کیمرہ مین نے فلم بند کیا ہے۔ وڈیو میں مذکورہ معروف باغ ایک وسیع سمندر کی مانند نظر آرہا ہے جس کو درمیان سے اسفالٹ یا تارکول کی سڑک دو حصوں میں تقسیم کر رہی ہے۔

وڈیو میں پانی سے بھرے ہوئے باغ کے ابتدائی حصے کو اختتام حصے سے ملانے والی سڑک کی عکس بندی کی گئی ہے۔ یہ سڑک دیکھنے میں سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے "شاہ فہد پُل" کی طرح نظر آرہی ہے جس کا افتتاح نومبر 1986 میں کیا گیا تھا۔