.

خون میں کولسٹرول کم کرنے کے لیے 7 ہدایات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اگر آپ اپنے جسم میں خراب کولسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے ہر طریقے سے کوشش کرچکے ہیں اور ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوسکا تو آپ کے لیے 7 حیران کن ہدایات پیش کی جا رہی ہیں جن کی مدد سے آپ اس نقصان دہ کولسٹرول کو کم کرسکیں گے۔ اس مُضرِ صحت کولسٹرول کے نتیجے میں ممکنہ طور پر سامنے آنے والے مسائل میں امراض قلب ، خون کی شریانوں کی بیماری ، موٹاپا ، بلند فشار خون ، فالج شامل ہے۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق یہ 7 مندرجہ ذیل ہیں :

1 – باقاعدگی کے ساتھ خشک میوہ جات کھانا

باقاعدگی کے ساتھ خشک میوہ جات مثلا بادام اور اخروٹ وغیرہ کا کھانا جسم میں اچھا کولسٹرول بڑھانے کے لیے بہترین طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس طرح نقصان دہ کولسٹرول خود ہی کم ہوجاتا ہے۔

2– ورزش

ایک تحقیقی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کم از کم 20 منٹ کی ورزش آپ کے جسم میں خراب کولسٹرول کی سطح کو بڑی حد تک کم کرسکتی ہے۔

3– پنڈلی کے پٹھوں کی مضبوطی

یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ پنڈلی کے پٹھوں کو مضبوط بنانے والی ورزشوں سے خراب کولسٹرول کی سطح میں 19% تک کمی ہوسکتی ہے۔

4– دودھ کی مصنوعات

دودھ سے بنی مصنوعات کی معتدل مقدار یا کیلشیئم سپلیمنٹ کھانے سے بھی خون میں کولسٹرول کی بلند سطح پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

5– مچھلی

غذائی نظام میں مچھلی پر اعتماد کرنا کولسٹرول کی بلند سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مچھلی وٹامنE اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں خراب کولسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔

6– کروندے کا شربت

ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق باقاعدگی کے ساتھ کروندے کا شربت پینے سے جسم میں خراب کولسٹرول کم کرنے میں قدرتی طور پر مدد ملتی ہے۔

7 – مرکزی کھانے کا ناغہ نہ کرنا

اس بات کی ہدایت کی جاتی ہے کہ دن میں کسی بھی وقت کا مرکزی کھانا ہر گز نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اس عادت سے جسم میں اچھے کولسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے جس کے نتیجے میں لا محالہ خون کی شریانوں میں خراب کولسٹرول جمع ہنے کی شرح میں اضافہ ہوجاتا ہے۔