.

آسٹریلوی شہری کی کینگرو سے پنجہ آزمائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آسٹریلیا میں ایک شخص نے اپنے کتے کو بچانے کے لیے ایک عظیم الجثہ کینگرو کے ساتھ پنجہ آزمائی کا خطرہ مول لیا۔ آسٹریلوی شہری کی کینگرو کے ساتھ پنجہ آزمائی کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

یہ فوٹیج اخبار’ڈیلی میل‘ کی ویب سائیٹ نے شائع کی ہے جس میں ایک شخص کو کینگرو کے پنجوں میں جکڑے کتے کو چھڑانے کے بعد کینگرو کو ایک زور دار طمانچہ رسید کرتے دکھایا گیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص اپنے کتے’’ماکس‘‘ کے ہمراہ جنگلی خنزیروں کے شکار کے لیے ایک جنگل میں پہنچا تو کینگرو نے اس کے کتے کو دبوچ لیا۔ کتے کے مالک کے ایک دوست نے جو اس کے ہمراہ تھا اپنے کیمرے میں کینگرو کو طمانچہ مارنے اور کتے کو چھڑانے کا منظر محفوظ کرلیا جسے بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘ پر پوسٹ کیا گیا تھا۔

چونتیس سالہ ٹونکنس آسٹریلیا میں ڈوبو کے مقام پر واقع چڑیا گھر کے محافظ ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔