.

’پانچ پاؤنڈ کا نوٹ لائیں،62 ہزار ڈالر کمائیں‘

برطانیہ میں پانچ پاؤنڈ مالیت کے چار منفرد کرنسی نوٹوں کی تلاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں ان دنوں شہری پانچ پاؤنڈ مالیت کے چار کرنسی نوٹوں کی تلاش میں ہیں، کیونکہ ان میں سے ایک کرنسی نوٹ انہیں پچاس ہزار آسٹریلوی پاؤنڈز یعنی 62 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بنا سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانیہ کے سوشل میڈیا کے علاوہ پرنٹ میڈیا پر بھی ان چار کرنسی نوٹوں کی تلاش کے حوالے سے خبریں آ رہی ہیں اور لوگ ان نوٹوں کے حصول میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پانچ پاؤنڈ مالیت کا کرنسی نوٹ بنک آف انگلیڈ کے حالیہ ایام میں جاری کردہ نوٹوں میں شامل ہے۔ مگر پانچ ڈالر مالیت کے چار کرنسی نوٹ ایسے ہیں جن پر شناختی علامات عام نوٹوں سے مختلف ہیں۔ منفرد شناختی علامتوں نے ان نوٹوں کی قیمت میں اضافہ کردیا اور نوٹ جمع کرنے کے عشاق ان کی تلاش میں پاگل ہیں۔

کثیرالاشاعت جریدہ ’’میٹرو‘‘ کے مطابق حال ہی میں چار مطلوبہ کرنسی نوٹوں میں سے ایک نوٹ جنوبی ویلز کے علاقے بلاک ووڈ میں ایک شخص کو سینڈ وچ کی خریداری کے دوران ہاتھ آیا جس نے اس نوٹ کے بدلے میں پچاس ہزا آسٹریلوی پاؤنڈ کمائے ہیں۔

کرنسی نوٹ دینے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔ اسی مالیت کے دیگر تین کرنسی نوٹ تاحال سامنے نہیں آسکے۔ غالب امکان یہی ہے کہ بقیہ تینوں نوٹ بھی برطانیہ کے اندر ہی گردش کررہے۔ ان کے بیرون ملک جانے کا امکان بہت کم ہے۔

خیال رہے کہ بنک آف انگلیڈ کی طرف سے حالیہ ایام میں جاری کردہ کرنسی نوٹوں کو روایتی نوٹوں سے ہٹ کر نئی خصوصیات کا حامل بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان نئے نوٹوں کی تیاری میں گوشت اور حیوانی چربی کا استعمال کیا گیا اور انہیں جلنے سے محفوظ رکھنے کے قابل بنایا گیا ہے۔

حال ہی میں پانچ پاؤنڈ مالیت کے 007 سیریل نمبر کے نوٹ ’ای بے‘ پر نیلام عام میں پیش کیا گیا جہاں اسے پانچ ہزار آسٹریلوی پاؤنڈ میں خریدا گیا۔