.

جانیے.. انگریزی کے مشہور الفاظ جن کی اصل عربی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بعض لوگوں کے لیے یہ بات حیرت کا باعث ہوگی کہ انگریزی زبان میں گردش میں رہنے والے 100 سے زیادہ الفاظ ایسے ہیں جن کی اصل عربی زبان ہے۔ دل چسپ امر یہ ہے کہ یہ الفاظ خود عربوں کی زبان پر بھی بکثرت آتے ہیں۔

انگریزی لفظ mirror جس کی اصل عربی میں "مرآۃ" ہے،candle جس کی اصل "قندیل" ہے اورcotton جس کی اصل "قطن" ہے۔ مذکورہ 100 سے زیادہ الفاظ میں شامل ہیں۔

ماہرین کے نزدیک یہ الفاظ عربی زبان کے خلاف واقع ہونے والے ظلم پر روشنی ڈالتے ہیں۔ واضح رہے کہ تقریبا 40 کروڑ افراد عربی زبان بولتے ہیں جب کہ اس کے مقابل انگریزی بولنے والوں کی تعداد 1.5 ارب ہے۔

اقوام متحدہ ہر سال 18 دسمبر کو عربی زبان کا عالمی دن مناتی ہے۔ 1973 میں اسی روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبانوں میں شامل کیا تھا۔