.

سعودی عالم کا کرسمس پر تحفہ ،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مدح میں ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے معروف مبلغ علامہ عائض القرنی نے کرسمس کے موقع پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں مدحیہ کلام پر مشتمل ویڈیو جاری کی ہے۔

علامہ عائض القرنی نے گلوکار موسیٰ العمیرہ کے ساتھ مل کر مدحیہ کلام پر مشتمل یہ ویڈیو تیار کی ہے۔ چھے منٹ دورانیے کی یہ ویڈیو ترکی میں فلمائی گئی ہے اور اس میں موسیٰ نے چند ایک اشعار ہی پڑھے ہیں۔

اس مدحیہ کلام کا مقصد اسلامی عقیدے کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اہمیت کو تسلیم کرنا اور اس کو اجاگر کرنا ہے۔ اس میں مختلف مذاہب کے پیروکار کے درمیان رواداری اور برداشت کی وکالت کی گئی ہے۔