تشدد اور جنسی ہراسیت سے تحفظ کے لیے ہیئر ڈریسروں کی معاونت !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی ریاست الینوائے میں منظور کیے جانے والے نئے قانون کے مطابق ہیئر ڈریسروں اور بیوٹی پروفیشنلز کو ایک لازمی کورس کی تربیت حاصل کرنا ہوگی جس کے ذریعے وہ اپنے گاہکوں پر گھریلو تشدد اور جنسی ہراسیت کی علامات جان سکیں گے۔ یکم جنوری 2017 سے ریاست میں نافذ ہونے والا یہ قانون امریکا میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون ہے۔

قانون کے تحت ریاست کے تقریبا 88 ہزار ہیئر ڈریسرز اور بیوٹی پروفیشنلز کو کام کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ایک گھنٹے کے دورانیے کا کورس کرنا لازم ہوگا۔

ان افراد کو گاہکوں سے ملاقات پر جن علامتوں کو نظر میں رکھنا ہوگا ان میں چہرے یا جسم کا سرخ ہونا ، سوجن اور یہاں تک کہ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ غیر سماجی برتاؤ بھی شامل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں ہر سات میں سے ایک مرد اور ہر تین میں سے ایک عورت ازدواجی تشدد کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں 20% خواتین اور 10 % مردوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں قومی سطح کی انجمن "پروفیشنل بیوٹی ایسوسی ایشن" تقریبا 10 برسوں سے ازدواجی تشدد کی علامات جاننے سے متعلق کورس کروا رہی ہے۔ تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی امریکی ریاست میں قانونی طور پر اس کا اطلاق عمل میں آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں