.

ترکی: برف کی سفید چادر کے بیچ مسجد کا مینار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر بعض تصاویر زیر گردش ہیں جن میں ترکی کے شہر آغری میں برف سے ڈھکی سڑکوں اور گھروں کو دکھایا گیا ہے جب کہ برف میں پوری طرح چُھپی مسجد کا مینار آنکھوں کو خیرہ کر رہا ہے۔

مذکورہ مینار ترک شہر کے نواحی گاؤں "باش شاوِش" کی ایک مسجد کا ہے۔ موسم گرما میں یہ مینار "يازيجی" ڈیم کی جھیل کے پانی کے بیچ نمایاں نظر آتا ہے جب کہ موسم سرما میں جھیل جم جاتی ہے جس کے نتیجے مین مینار برف کی سفید چادر کے درمیان ابھرتا نظر آتا ہے۔

آغری ترکی کے مشرق میں واقع صوبہ ہے جس کا صدر مقام آغری شہر ہے۔ یہاں کی آبادی 528,744 افراد پر مشتمل ہے جن میں اکثریت کردوں کی ہے۔

یاد رہے کہ ترکی میں بہت سے علاقے اور تفریحی مقامات ہیں جہاں ہر سال ڈھیروں برف باری کے سبب لوگوں کی ایک بڑی تعداد برف پر " اِسکی اِنگ" کا شوق پورا کرنے آتی ہے۔