.

2016 : ناسا کی خوب صورت تصاویر میں دبئی اور جھیل ناصر شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے خلائی ادارے "ناسا" نے دنیا کے مختلف مقامات کی 16 شاندار تصاویر جاری کی ہیں۔ان کا 2016ء کے دوران اس کے خلائی اسٹیشن کے کیمروں میں محفوظ کی گئی لاکھوں تصاویر میں سے انتخاب کیا گیا ہے۔

ان منتخب تصاویر میں دبئی اور متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں اور مصر کے مناظر پر مشتمل دو تصاویر بھی شامل ہیں۔11 مارچ 2016 کی رات لی جانے والی تصویر میں دبئی شہر اپنی جگمگاتی روشنیوں کے سبب دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

دوسری تصویر میں جو 21 جون 2016 کو لی گئی ، مصر کے جنوب میں واقع جھیل ناصر صحرا کے درمیان سبز رنگ میں ظاہر ہو رہی ہے۔ اسوان شہر کے نزدیک واقع یہ جھیل دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل ہے۔

ان کے علاوہ منتخب تصاویر میں دنیا بھر کے مختلف مقامات کے مناظر کی تصاویر شامل ہیں۔ وہ کائناتی مظاہر اور قدرتی آثار کی عکاسی کر رہی ہیں۔ ان مقامات کی تفصیل منسلک وڈیو میں موجود ہے۔