.

روس نے ہم سے شام چُرا لیا: حزب اللہ کے جنگجو کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک جنگجو کی آن لائن ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔اس میں وہ یہ کہہ رہا ہے:‘‘ ہم نے شامیوں کو بڑی تعداد میں قتل کیا ہے لیکن اب ہم واپس لبنان جارہے ہیں کیونکہ روس نے ہم سے شام چھین (چُرا) لیا ہے’’۔

اس ویڈیو میں گفتگو کرنے والا حزب اللہ کا یہ نامعلوم جنگجو کہہ رہا ہے:‘‘ ہم نے بہت سے شامیوں کو قتل کیا ہے،اب ہم لبنان جانا چاہتے ہیں تاکہ ہم اسرائیلیوں کو قتل کر سکیں۔ ہم اسرائیل سے مضافاتی شہروں کو آزاد کرانا چاہتے ہیں۔ ہم شام میں مزید نہیں لڑنا چاہتے ہیں۔ہم شام میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔شام روسیوں کے لیے ہے۔روسیوں نے یہ ہم سے چھین لیا ہے،اب ہم اسرائیل کو آزاد کرائیں گے’’۔

‘‘ہمارا دوست حسین مرتضیٰ شام میں باغیوں کی توپ خانے سے گولا باری میں زخمی ہونے کے بعد اب لبنان میں ہے۔اس کی ٹانگیں زخمی ہیں’’۔

وہ مزید کہتا ہے:‘‘ہمیں شام سے صدمہ پہنچا ہے۔اب ہم وہاں اپنی مزید جانیں قربان نہیں کرسکتے۔ایرانی اور روسی اب یہ کام کریں گے۔ہم شام کا کنٹرول روس اور ایران کے حوالے کر رہے ہیں’’۔

یہ جنگجو مزید کہہ رہا ہے:‘‘ شامی نظام کا شام میں کسی علاقے پر کوئی قبضہ نہیں ہے۔وہاں کسی شامی فوج کا وجود نہیں۔شام حزب اللہ ہے۔وہاں اسد نواز افغان فاطمیون شیعہ ملیشیا ہے ،الحشد الشعبی ملیشیاؤں کے یونٹ ہیں۔سپاہ پاسداران انقلاب ایران ہیں۔ہم حزب اللہ نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے’’۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ اس ویڈیو کے مصدقہ ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتی۔