.

داعش بچوں کو کیا سکھلا رہے ہیں؟ قیدیوں پر گولیاں اور خنجر چلانا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

داعش نے اسی ہفتے ایک بہت اندوہ ناک ویڈیو جاری کی ہے۔اس میں کم سن بچے تین قیدیوں کے سرقلم کررہے ہیں اور ان پر گولیاں چلا رہے ہیں۔

ان قیدیوں میں سے ایک بظاہر ترکی کے کالعدم علاحدگی پسند کرد گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھتا ہے۔وہ کیمرے کے سامنے کچھ بول رہا ہے اور پھر اس کو ایک داعش بچہ قتل کر دیتا ہے۔

قیدیوں پر گولیاں چلانے والے ان بچوں کی عمریں دس سال کے لگ بھگ ہیں۔وہ فوجی وردیوں میں ملبوس ہیں۔ان کے ہاتھوں قیدیوں کے اندوہناک قتل کی یہ ویڈیو مبینہ طور پر شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں فلمائی گئی ہے۔

ویڈیو میں ایک لڑکا ایک قیدی کا سر قلم کررہا ہے جبکہ دوسرے لڑکے نے ایک قیدی پر گولی چلاتے ہوئے اپنی آنکھیں میچ رکھی ہیں۔