تیز رفتار کار نے راہگیر کے پرخچے اڑا دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب مہلک سڑک حادثات میں اس وقت دنیا کے سرفہرست ممالک میں شمار ہوتا ہے اور اس کی شاہراہوں پر روزنامہ تیز رفتاری اور ڈرائیوروں کے غیر ذمے دارانہ انداز میں گاڑیاں چلانے کے سبب تباہ کن حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

ایسے ہی ایک مہلک حادثے کی ایک ویڈیو کی سوشل میڈیا پر خوب تشہیر کی جارہی ہے۔یہ ویڈیو شہریوں میں تیزرفتاری کے خطرات اور راہ گیروں کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے پوسٹ کی گئی ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے سے لے گئی ہے اس تصویر میں ایک شاہراہ پر تیز رفتار کار ایک مصری تارک وطن کو اڑا کر لے جاتی اور اس کو کئی میٹر دور جا پھینکتی ہے۔

اس ڈرائیور کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔اس واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔تاہم سوشل میڈیا کے صارفین اپنی مہم کے ذریعے ڈرائیوروں سے یہ مطالبہ کررہے کہ وہ اپنی رفتار کو کم رکھی اور راہگیروں کا احترام کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں