''دبئی کو کم کاردشیان نہیں ،اچھے لوگوں کی ضرورت ہے''

دبئی پولیس کے نائب سربراہ ضاحی خلفان کی امریکی فن کارہ کے شہر میں آنے پر تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی پولیس کے نائب سربراہ ضاحی خلفان نے امریکی ٹی وی اسٹار کم کاردشیان کے گذشتہ ہفتے امارات کے دورے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں ان کی نہیں، بلکہ اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔

کم کاردشیان نے دبئی میں راشد پیڈیاٹرک تھراپی سنٹر میں معذور بچوں سے ملاقات کی تھی مگر ضاحی خلفان کو ان کا وہاں جانا پسند نہیں آیا اور انھوں نے ٹویٹر پر اس کی مذمت میں بیان جاری کردیا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے: ''دبئی کو کم کاردشیان کی خیراتی مراکز میں موجودگی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ مراکز اچھے لوگوں کو مدعو کرتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ بہت سے اچھے لوگ موجود ہیں''۔

انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں اس مرکز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مریم عثمان کو مخاطب کیا ہے اور لکھا ہے: ''معذور بچوں کو کم کاردشیان ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انھیں ان لوگوں کی ضرورت ہے جو اچھے کام کرتے ہیں ''۔

امریکی فن کارہ نے دبئی میں اپنی مصروفیات کے دوران ایک میک اپ ماسٹر کلاس کا بھی انعقاد کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں