دنیا کے پانچ جدید ترین شہر کون سے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک بین الاقوامی ادارے کے مطابق سنگاپور، بارسلونا، لندن، نیویارک اور سان فرانسسکو ٹیکنالوجی کی دنیا کے سب سے جدید شہر ہیں۔

Proximity.Directory کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2016 کے چوتھے کوارٹر میں 50 مختلف ممالک کی 370 کمپنیوں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے اعداد وشمار سے دنیا کے جدید ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

سنگاپور نے شہر کے اندر ٹریفک اور ہجوم کی صورتحال پر نظر رکھنے کی خاطر سنسرز اور کیمروں کا ایک بڑا نیٹ ورک لگایا ہے جس کے ذریعے سے حکومتی مشینری رش کے دوران ٹریفک کو رواں رکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔ اس نظام کی مدد سے انتظامیہ نئی مجوزہ عمارات کی تعمیر سے ہوا کے بہائو اور ذرائع مواصلات پر پڑنے والے اثر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

بارسلونا کی انتظامیہ نے شہر بھر میں بجلی کی کھپت کو روکنے کے لئے وائرلیس LED لائٹس نصب کی ہیں جن کے ساتھ زمینی سنسرز کا ایک جال بچھایا گیا ہے جن سے زراعت کے شعبے میں بھرپور مدد ملے گی۔

نیویارک شہر میں شہر بھر میں فضاء کا معیار، ٹریفک اور بجلی کی کھپت کی جانچ کے لئے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جو کہ 2025 تک مکمل ہوجائے گا۔

لندن شہر میں جگہ کی کمی اور پارکنگ کے مسائل کو کم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہا ہے۔ انتظامیہ نے نئے منصوبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کے لئے اپنے منصوبوں کو از سر نو ترتیب دینا شروع کردیا ہے۔

امریکی شہر سان فرانسسکو نے شہر بھر میں پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ایک ایسا سمارٹ نظام نافذ کیا جس کے ذریعے سے صارفین کو بہتر قیمتوں پر پارکنگ ریٹس کی ادائیگی کرنا ممکن ہوسکے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں