.

دبئی میں جولائی سے ''فضائی ٹیکسی'' کا آغاز : ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی میں پہلے مسافر ڈرون کی باقاعدہ سروس کا اس سال جولائی سے آغاز ہوجائے گا۔ یہ خود کار اڑن کھٹولا ایک وقت میں صرف ایک مسافر کو گیارہ ہزار فٹ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خود کار فضائی ٹیکسی کو ایہانگ 184 کا نام دیا گیا ہے اور یہ چین کی کمپنی ایہانگ نے تیار کی ہے۔اس کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ''ایہانگ اے اے وی محفوظ ،مختصر ،ماحول دوست اور کم اونچائی پر پرواز کرنے والی خودکار فضائی سواری ہے۔یہ درمیانے اور مختصر فاصلے کے سفر کا حل پیش کرتی ہے''۔

دبئی کی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ایہانگ کمپنی کے ساتھ مل کر شہر کی فضائی حدود میں اس مسافر ڈرون کا کامیابی سے پہلا تجربہ کیا ہے۔ آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ اے اے وی ٹیکسی جولائی میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردے گی۔