شہزادہ محمد بن سلمان کے تعاون سے کینسر کا شکار یمنی بچی کا علاج

سوشل میڈیا پر شہزادہ محمد بن سلمان کے جذبہ انسانیت پر شہریوں کا اظہار تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی تعاون سے جدہ کے ایک اسپتال میں یمن کی کینسر میں مبتلا بچی کو موذی مرض سے بچا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر شہریوں نے شہزادہ سلمان کی انسانی جذبے کی تحسین کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن سے تعلق رکھنے والی چھ ماہ کی شیر خوار کے سرمیں کینسر کی رسولی تھی جسے علاج کے لیے سعودی عرب لایا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی جیب خاص سے بچی کے علاج میں مدد کے لیے رقم عطیہ کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر شہریوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے یمنی بچی کے علاج میں مدد دینےکے جذبے کو خراج تحسین پیش کی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹوئٹر‘ پر’’ہیش ٹیگ محمد بن سلمان‘‘ کے عنوان سے تیزی سے مقبول ہونےوالے ٹرینڈ میں سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے یمنی بچی کے علاج میں مدد دینے کے جذبے کو سراہا ہے۔

خیال رہے کہ کینسر کا شکار بچی کے والدین بچی کے علاج کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔ انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے مدد کی درخواست کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں