.

عرب فنکار کو سننے کے لئے تاریخ کی سب سے مہنگی کانسرٹ ٹکٹ!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یہ کوئی بڑے اچھنبے کی بات نہیں ہے کہ مشہور عرب فنکار راشد الماجد کے کانسرٹ کی تمام ٹکٹیں انتہائی کم وقت میں تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں مگر انہوں نے حال ہی میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کویت میں راشد کے ایک کانسرٹ میں وی آئی پی ٹکٹ کی قیمتیں 5400 ڈالر [تقریبا پانچ لاکھ 40 ہزار روپے] تک پہنچ گئیں جو کہ تاریخ کی سب سے مہنگی ٹکٹس ہیں۔

اس سے پہلے نئے سال کی تقریبات کے موقع پر برطانوی بینڈ Coldplay کی کانسرٹ ٹکٹس کی قمتیں 95 ڈالر سے لے کر 407 ڈالر تک کی قیمتوں میں فروخت ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی بینڈز The Rolling Stones اور One Direction کی ٹکٹس بھی اس سے پہلے 400 سے 600 ڈالر تک کی ٹکٹس فروخت کرچکے ہیں مگر کوئی بھی راشد الماجد جتنی مقبولیت کو چھو نہیں پایا۔