.

کیا آپ انجلینا کے لے پالک بچوں کو جانتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شہرہ آفاق امریکی فلمسٹار انجلینا جولی سابقہ شوہر براڈ پٹ سے علاحدگی کے بعد سابقہ شوہر اور تین لے پالک بچوں کے ہمراہ پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے آئیں۔

جولی کے حقیقی اور گود لئے گئے تمام بچے کمبوڈیا کے دارلحکومت سیم ریپ میں انجلینا کی پیش کردہ فلم first they killed my father کی پہلی نمائش کے موقع پر دیکھے گئے۔ فلم کی کہانی بھی انجلینا نے خود لکھی جبکہ وہی اس کی ہدایت کار بھی تھیں۔ یہ فلم کمبوڈیا میں بنی۔

انجلینا جولی مسکراتے ہوئے اپنے چھ بچوں کے ہمراہ کیمرہ کے سامنے آئیں۔ جولی کے بچوں میں 15 سالہ میڈوکس، 13 سالہ بکس، 12 سالہ زھرہ، 10 سالہ شائیلو اور آٹھ سالہ جڑواں نوکس اور ویویئن شامل ہیں۔

امریکی اداکارہ نےمیڈوکس کو کمبوڈیا، بکس کو ویتنام، زھرہ کو ایتھوپیا سے گود لیا تھا جبکہ باقی تینوں بچوں کے والد براڈ پٹ ہیں

فلم کی کہانی ستر کی دہائی میں کیمروس کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام میں زندہ بچنے والے ایک جنگجو بچے کے گرد گھومتی ہے۔

جولی کو 2000ء کے دوران کمبوڈیا میں بننے والی فلم "ٹومب رائیڈر" کے درمیان اس علاقے سے عشق ہو گیا تھا جس کے دو برس بعد انہوں نے میڈوکس نامی کمبوڈین بچے کو گود لیا۔

گذشتہ برس اپنے سابقہ شوہر براڈ پٹ سے علاحدگی کے بعد سے بچوں کی حوالگی سے متعلق دونوں فریق قانونی چارہ جوئی میں مصروف ہیں۔ جولی بچوں کی تنہا پرورش کرنا چاہتی ہیں جبکہ براڈ پٹ کو یہ فیصلہ منظور نہیں ہے۔