داعش پسپا، عراقی فوج موصل ائر پورٹ سے 5 کلومیٹر دور رہ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کی متحدہ پولیس نے موصل کے جنوبی محاذ پر ہونے والی لڑائی کی پیش رفت میں دعوی کیا ہے سیکیورٹی فورسز جنوبی موصل میں ہوائی اڈے سے صرف پانچ کلومیٹر کی مسافت پر ہیں۔

متحدہ پولیس کے ترجمان کے مطابق فورسز کی کارروائیوں میں کم سے کم 70 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حکومتی فورسز سے نبرد آزما جنگجووں کے زیر استعمال تین سرنگوں سمیت دسیوں فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

فوجی کارروائی کے پہلے ہی روز عراقی فورسز نے 17 دیہات کا کنڑول حاصل کر لیا جبکہ داعش کو بری طرح پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک عراق کی سیکیورٹی فورسز موصل ہوائی اڈے کے جنوبی محاذ سے صرف پانچ کلومیٹر دوری پر تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں