لی پین کا لبنانی مفتیِ اعظم سے ملاقات کے لیے سرپوش اوڑھنے سے انکار

مجھے مفتی صاحب کا احترام ہے مگر میں خود کو نہیں ڈھانپوں گی: صحافیوں سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی صدارتی امیدوار میرین لی پین نے لبنان کے مفتیِ اعظم کے ساتھ منگل کے روز طے شدہ ملاقات اس بنا پر منسوخ کردی ہے کہ اس کے لیے ان سے سرپوش اوڑھنے کا تقاضا کیا گیا تھا۔

انھوں نے بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ مجھے مفتی صاحب کا احترام ہے اور آپ انھیں میری طرف سے اس احترام وتسلیمات سے آگاہ کرسکتے ہیں لیکن میں خود کو ڈھانپوں گی نہیں‘‘۔

مفتیِ اعظم کے پریس دفتر نے ایک بیان کہا ہے کہ لی پین کے معاونین کو اس ملاقات سے قبل اس تقاضے سے مطلع کردیا گیا تھا کہ انھیں ملاقات کے لیے سرپوش اوڑھ کر آنا ہوگا۔

لی پین اپنی صدارتی مہم کے سلسلے ہی میں لبنان کے دورے پر آئی ہیں۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق لی پین اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر سکتی ہیں لیکن وہ مئی میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں اپنے حریف مرکزی امیدوار سے شکست سے دوچار ہوجائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں