آپ کو چکنائی سے نجات دینے والا جادوئی مشروب ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

دنیا بھر میں معدے کے معروف جرثومے "Helicobacter" سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عام طور پر یہ یہ جرثومہ غذا اور آلودہ پانی کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔

معدے کے اس جرثومے کا جلد علاج نہ کرایا جائے تو اس کے نتیجے میں صحت کے بڑے مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔ ان میں بے تحاشہ قے آنا ، معدے کا اپھار اور اس میں جلن ، نظام ہاضمہ کی خرابی ، اِسہال ، قبض اور یہاں تک کہ معدے کا السر اور سرطان تک شامل ہیں۔ ان کے علاوہ امراض قلب اور خون کی شریانوں سے متعلق بیماریاں بھی سامنے آ سکتی ہیں جو دوران خون کو کمزور کرنے کا سبب ہے۔ اس طرح دماغ میں سیروٹونِن کی سطح کم ہو جاتی ہے جس کا نتیجہ ڈپریشن کی شکل میں نکلتا ہے۔

صحت کے اُمور سے متعلق معروف ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق اس مُہلک جرثومے سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایسا قدرتی مشروب بھی ہے جو بآسانی گھر میں تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ مشروب جرثونے کے خلاف مزاحمت میں مددگار ثابت ہوتا ہے ، مریض کے معدے کے اپھار کا مسئلہ ختم کرتا ہے اور اس کے علاوہ یہ جسم میں موجود چکنائی کو جلاتا ہے۔

اس مشروب کو تیار کرنے کے لیے پہلے لیموں کو ایک کھیرے کے گُودے کے ساتھ ملائیں۔ پھر اس میں ایک چمچہ چِھلا ہوا ادرک اور ایک چمچہ "ایلوویرا" کا رس شامل کریں۔ اس کے بعد تھوڑا سا دھنیا ملائیں۔ ان تمام چیزوں کو آدھے گلاس پانی کے ساتھ مِکسر میں بلینڈ کر لیں تاکہ مشروب کی شکل اختیار کر لے۔

اس مشروب کو روزانہ پینے سے نہ صرف یہ کہ معدے کے مذکورہ جرثومے سے نجات حاصل ہو جائے گی بلکہ مندرجہ ذیل عناصر کے سبب آپ کو جسم کی چکنائی سے بھی چھٹکارہ ملے گا :

دھنیے میں اینٹی آکسیڈنٹس ، وٹامن اور معدنیات کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھنے کے علاوہ معدے کے اپھار اور زائد وزن سے نجات دینے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

ادرک انسانی جسم میں میٹابولزم کے عمل کو مضبوط کرتا ہے اور قبض کو روکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سونے کے دوران پیٹ کی چربی کو بھی گُھلاتا ہے ۔ اسی واسطے یہ وزن کم کرنے کے لیے بہترین گھریلو علاج شمار کیا جاتا ہے۔

کھیرے کا شمار ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو بہت کم حرارے رکھتی ہیں اور چکنائی کو جلانے کے عمل میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

لیموں کا رس بھی انسانی جسم کو مختلف نوعیت کے زہر سے نجات دیتے ہیں جو رات کے وقت جسم کی چکنائی جلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں