.

دنیا کی گراں قیمت 10 لگژری کشتیاں کون سی ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہوائی جہازوں کی ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کئی کمپنیاں اعلیٰ معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ بحری جہاز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دنیا میN بعض ایسی کشتیاں اور بحری جہاز بھی موجود ہیں جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہونے کے وجہ سے دنیا کی مہنگی ترین کشتیاں مانی جاتی ہیں۔

لکژری سہولیات کی بناء پرمشہور اور گراں قیمت 10 بحری جہازوں کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔

1 ۔۔ The Rising Sun کی قیمت 2 کروڑ ڈالر ہے۔ اس میں عملے کے 16 افراد کے ساتھ ساتھ 45 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔

2 ۔۔ Seven Seas۔ یہ کشتی معروف امریکی فلم پروڈیوسر اسٹیفن سبیلبرگ کی ملکیت ہے جس میں 12 میزبانوں علاوہ 25 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔ اس کی قیمت بھی 200 ملین ڈالر کے برابر ہے۔

3 ۔۔ مسز مورا۔۔ یہ کشتی ایک سعودی کاروباری شخصیت کی ہے، اس کی قیمت 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

4 ۔۔ المرقاب ۔ کی قیمت 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔

5 ۔۔ دیلبار۔ یہ کشتی ایک روسی عرب پتی کی ملکیت ہے جس کی قیمت دو کروڑ 63 ملین ڈالر ہے۔

6 ۔۔ السعید ۔ کی قیمت 300 ملین ڈالر ہے جس میں 50 مہمان اور عملے کے 154 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔

7 ۔۔ ’سپر یاچٹ‘ کی قیمت 3 کروڑ 23 لاکھ ڈالر ہے۔ اس میں 70 افراد سفر کرسکتے ہیں۔

8 ۔۔ مہنگی ترین کشتی . Eclipse میں 70 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے، اس کا دوسرا نام الکسوف بھی ہے۔ اس کی قیمت 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے جو روسی ارب پتی کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔ یہ ایک بڑا بحری جہاز ہے جس میں ہیلی کاپٹر کے دو ہیلی پیڈ اور پیراکی کے متعدد حمام اور گرم پانی کے بھی حمام موجود ہیں۔

9 ۔۔ دبئی ۔ نامی کشتی کی قیمت 4 کروڑ ڈالر ہے جس میں 115 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔

10 ۔۔ The Streets of Monaco کی قیمت ایک ارب ڈالر ہے۔ ابھی اس کی تیاری پر کام جاری ہے۔ تکمیل کے بعد یہ ایک چلتا پھرتا شہر ہوگا جسے ’موناکو‘ سٹی کا دیا گیا ہے۔