.

ولی عہد دبئی کے ’انسٹا گرام‘ پر 50 لاکھ فالورز!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی سوشل میڈیا پر پذیرائی کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں مگر ’انسٹا گرام‘ کی ویب سائیٹ پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ حمدان کے انسٹا گرام پر ’فزاع‘ کے لقب سے بنے اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 5 ملین تک جا پہنچی ہے۔

الشیخ حمدان کی شہرت کی ایک بڑی وجہ ان کی ’انسٹا گرام‘ پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہیں۔ ان میں اسپورٹس، قدرتی مناظر اور مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز خاص طور پر شامل ہیں۔ ان کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہر تصویر میں دبئی کے کسی خوبصورت زاویے کی نشاندہی کی گئی ہوتی ہے جو ناظرین کے لیے بے پناہ کشش کا سبب بنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پرلاکھوں افراد پسند کرتے ہیں۔

انسٹا گرام پر ان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر میں پیرا شوٹنگ، گھوڑ سواری، سمندر میں غوطہ خوری کی تصاویر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2016ء کو الشیخ حمدان کو متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر دوسری مقبول شخصیت قرار دیا گیا تھا۔ اس وقت ان کے فالورز کی تعداد 35 لاکھ تھی جب کہ پہلے نمبر پر اماراتی خاتون بلاگر ھدیٰ قطان کے فالورز کی تعداد 13.3 ملین سے زیادہ تھی۔

’الفزاع‘ کی غیرمعمولی عوامی پذیرائی پانی والے چند تصاویر پیش ہیں۔