.

کیا آپ 20 مارچ کو دبئی میں ’خوشی کے سفیر‘ سےملنا پسند کریں گے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بیس مارچ کو اقوام متحدہ کے شیڈول کے مطابق ہرسال خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ خوشی منانا اچھی بات مگر خوشیاں بانٹا، دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا، افسردہ اور دکھی لوگوں کی پریشانیوں میں شریک ہونا ہی اصل خوشی ہے۔

’خوشی‘ کے عالمی دن کے موقع پر 20 مارچ کو دبئی میں رہنے والوں کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ دبئی اور متحدہ عرب امارات کے کسی بھ شہر میں موجود شہریوں میں خوشیاں بانٹنے کے لیے اس بار ’روزف گروپ آف ہوٹلز‘ کے زیراہتمام ایک منفرد مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ روزف گروپ نے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے ’ھابینس شیبوٹ‘ کو خوشیوں کا سفیر قرار دیا ہے۔

شیبوٹ کو اس مقصد کے لیے محض اس کے نام کی وجہ سے نہیں چنا گیا۔ اس کی پہچان ہی دوسروں کو خوش کرنا اور انہیں مسکرانے پر مجبور کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ’روزف گروپ آف ہوٹلز‘ نے اسے دبئی میں خوشیوں کا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ خود بھی ہنستے ہیں اور دوسروں کو بھی ہنساتے ہیں۔

ھابنس شیبوت اور اس کے گروپ ’ہائی فائی‘ دبئی بھر سے لوگوں سے ٹیلیفون پر گپ شپ کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ گروپ روز سٹی سینٹر، روزف دبئی میڈیکل سٹی، وسطی دبئی، اور دیگر قاہم مقامات کا بھی دورہ کرے گا جہاں ان کی ملاقات عام شہریوں سے ہوگی۔ بیس مارچ کو اس سرگرمی کا اصل مقصد شہریوں میں خوشیاں بانٹا ہے۔

شیبوت اور اس کے گروپ سے رابطے کے لیے دبئی میں رہنے والوں کی خاطر 561 04 اور 9111 فون نمبر بھی مختص کیے گئے ہیں۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے خوشی کے سفیرشہریوں کو مختلف تجاویز بھی دیں، ان کے سوالوں کے مزاحیہ پیرائے میں جواب دینے کےساتھ ساتھ ان کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوں گے۔