.

دُور رہ کر بچوں کے اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کو کنٹرول کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گوگل کمپنی کی جانب سے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کے اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کمپیوٹر پر مزید کنٹرول حاصل کر سکیں۔ اس ایپلی کیشن کا نام Family Link ہے اور اس کے ذریعے والدین کے لیے یہ ممکن ہوگا کہ وہ ضرورت کے وقت دور ہوتے ہوئے بھی اپنے بچوں کے آلات کے استعمال کو روک دیں۔

اس ایپلی کیشن کے لیے ضروری ہے کہ والدین اور بچے دونوں ہی اینڈروئڈ کا نظام استعمال کرتے ہوں۔ والدین پہلے اس ایپ کو اپنے آلے پر ڈاؤن لوڈ کریں گے اور پھر اس کے ذریعے بچوں کا گوگل اکاؤنٹ بنائیں گے۔ فی الحال یہ ایپ 13 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس کے بعدFamily Link ایپ کو بچوں کے آلات میں ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا۔ اس کے بعد بچہ اپنے نئے اکاؤنٹ کی معلومات کے ساتھ سائن اِن ہوا کرے گا۔ اس طرح ہفتہ وار یا ماہانہ رپورٹ کے ذریعے والدین کو یہ بھی آگاہی حاصل رہے گی کہ ان کا بچہ کس ایپلی کیشن کو کتنی دیر استعمال کرتا ہے۔

ایپلی کیشن میںRemote locking فیچر کے ذریعے بچوں کے لیے روزانہ موبائل فون استعمال کرنے کا دورانیہ بھی مقرر کیا جا سکتا ہے ، کسی بھی وقت بچوں کو فون کے استعمال سے روکا جا سکتا ہے اور بچوں کی جانب سے فون پر انسٹال کی جانے والی ایپلی کیشنوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔